افغان حکومت کا دکی واقعے کی مذمت، واقعات کے روک تھام کا مطالبہ

228

دکی واقعہ کی مذمت، پاکستانی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ افغانستان کا مطالبہ

افغان وزرات خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں کے مزدوروں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں 4 افغان باشندوں سمیت 20 مزدور جانبحق ہوگئے۔

افغانستان وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

افغان وزارت خارجہ نے کوئٹہ میں افغان قونصلیٹ جنرل کو دکی واقعہ میں جانبحق افغان مزدوروں کے لاشوں کو ملک منتقل کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔