اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، لبنانی فوج نے مورچے چھوڑ دئیے

638

بیروت: اسرائیلی فوج نے لبنان پر  زمینی حملہ شروع کردیا ہے۔

‎اسرائیلی میڈیا کے مطابق  جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں  اور توپ خانے کے حملے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی حکام کا  کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ کاروائیاں کریگی۔

‎عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو فوجی چھاؤنیاں قرار دے دیا ہے جبکہ دوسری جانب لبنانی فوج  اسرائیلی سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کی سرحد پر محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا اسرائیل نے ہمیں آگاہ کردیا ہے کہ وہ لبنان کی سرحد کے قریب محدود کارروائیوں میں حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔

‎خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے لبنان پر شدید ترین فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حزب اللہ رہنماء نصراللہ سمیت افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔

آج ہی حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان میں اضافہ ہوگا، اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔