اب نئی نسل کے خواہشات کے مطابق چلونگا ۔ سردار اختر مینگل

291

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ میں اب اپنی نئے نسل کے خواہشات کے مطابق چلونگا، ‏نئی نسل جو بھی فیصلہ کریں گے عالمی فورمز سے رجوع کرینگے، یہاں عوامی میدان میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم منظور کی نہیں گئی منظور کرائی گئی ہیں، آئینی ترامیم کے آخری دنوں میں میرے پاس بلاول کی کال آئی میں نے کہا ایک طرف آپ ہمارے لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں انکی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں تو ایسے معاملات میں آپ لوگوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے بھی تیار نہیں ہوں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا بلاول نے پوچھا یہ سب کون کر رہا ہے میں نے کہا آپ ہی معلوم کرائیں، سندھ میں آپکی حکومت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج انہیں آئینی ترمیم کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے تو کل کو کسی اور مقصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔