گومازی: آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے۔ بی ایل ایف

226

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام پانچ بجے تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج کے دستوں پر اس وقت گھات لگا کر شدید حملہ کیا جب فوجی اہلکار ایک ناکام عسکری آپریشن کے بعد اپنے مورچوں کی جانب واپس لوٹ رہے تھے۔ پاکستانی فوج گزشتہ دو دنوں سے تمپ کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ایک وسیع تر آپریشن میں مشغول تھی لیکن سرمچاروں نے جنگی مہارت اور بہترین گوریلا حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھات لگا کر نہایت مہارت سے دشمن کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں کے شدید حملے میں چار دشمن فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچار اپنی جنگی مہارت اور سرعتِ عمل کے باعث حملے کے بعد فوراً ہی بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔

مزید کہاکہ پاکستانی افواج نے بلوچستان میں اپنے عسکری آپریشنز کے دوران اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور جدید ترین عسکری آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ سرمچاروں کے سامنے مسلسل نفسیاتی شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔ سرمچاروں کی غیر روایتی جنگی حکمت عملی، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے سامنے بھی پاکستانی فوج کو مفلوج کر چکی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نہ صرف عسکری محاذ پر بلکہ انٹیلیجنس اور سماجی محاذوں پر بھی بھرپور انداز میں متحرک ہے، اور ایک مضبوط عوامی حمایت کی حامل تنظیم بن چکی ہے۔ بی ایل ایف کی کامیاب جنگی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس نے نہ صرف دشمن کے دل میں خوف پیدا کیا ہے بلکہ عوام کے دلوں کو بھی فتح کرنے میں مکمل کامیابی حاصل کی ہے۔ تنظیم کی عوامی مقبولیت اور اس کی حکمت عملی کی کارآمدی روز افزوں کامیاب حملوں میں بخوبی نظر آتی ہے، جو اسے ایک غیر معمولی اور ناقابل شکست عوامی مزاحمتی قوت کے طور پر مستحکم کر چکی ہے۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک کاروائی سر انجام دینے کا عزم کرتی ہے۔