کیچ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

531

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے قافلے کو تربت کے علاقے حیرآباد میں اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ تمپ سے نکل کر تربت کی جانب جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی ہے جس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں مذکورہ علاقے میں جب بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔