کراچی: حملے میں ہلاک چینی شہریوں کی شناخت ہوگئی

1252

کراچی ائیرپورٹ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 چینی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت لی جون، وہ چون زن اور لی زہااو کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی، اور حملہ آور کا تصویر جاری کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں مورخہ 6 التوبر 2024 کو چینی سرمایہ کاروں، انجنیئروں اور پاکستانی فوج کے ایک ہائی سیکیورٹی قافلے پر فدائی حملہ کرنے والا مجید بریگیڈ – بی ایل اے کا فدائی شاہ فہد عرف آفتاب نے کاروائی سرانجام دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کراچی میں اتوار کی شب ایک حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔