ژوب: پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک اور 11 زخمی

279

ژوب کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر واقع ایف سی چیک پوسٹ کو معلوم افراد نے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ژوب سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا اور چیک پوسٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی-

مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو چاروں اطراف سے حملے کا نشانہ بنایا اور راکٹ فائر کئے جبکہ اس دوران چیک پوسٹ کے مرکزی دوازے پر مبینہ طور پر خودکش حملہ بھی کیا گیا-

پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے میں ابتک پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد کوئٹہ و قریب سے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال سرکاری مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔