ڈیرہ مراد جمالی، خضدار: پولیس فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

276

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور خضدار میں پولیس کیساتھ فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے قیدی وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں ایک قیدی اور ایک مبینہ حملہ شامل ہیں جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت ایک قیدی زخمی ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے ڈسٹرکٹ جیل پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا۔

دریں اثناء خضدار جھالاوان کمپلکس کے مقام پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔