پنجگور: مسلح حملے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے پانچ افراد ہلاک

843

رات گئے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم میں مسلح افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر سیکیورٹی کے لئے معمور افراد پر حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے شامل ہیں جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلاک افراد کے اسلحہ پر قبضہ کرکے تعمیراتی مشینری اور دو کمروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ ہے جو اس وقت زیر تعمیر ڈیم کی حفاظت کے لئے معمور تھے، جنہیں مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔