پنجگور: مسلح افراد کا زیر تعمیر ڈیم کی حفاظت کے لئے معمور مسلح افراد پر حملہ

543

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے زیر تعمیر ڈیم کی حفاظت کے لیے معمور مسلح افراد کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ پنجگور کے تحصیل پروم دز گٹ کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے زیر تعمیر ڈیم کی حفاظت میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) کو سونپا گیا جنہیں آج مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلح افراد کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔ جبکہ نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔