مچھ: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

438

بولان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

مچھ میں پنیر اسٹیشن کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کی ایک پوسٹ شام کے وقت حملے کی زد میں آئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مچھ اور گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ رواں سال جنوری میں بلوچ لبریشن آرمی نے “آپریشن درہِ بولان” کے تحت ایک بڑی نوعیت کے حملے میں مچھ شہر میں پاکستانی فورسز کے ہیڈکوارٹرز سمیت سرکاری تنصیبات و فورسز پوسٹس کو نشانہ بنایا۔

آپریشن درہ بولان میں بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ سمیت اسپیشل ٹیکٹل آپریشنز اسکواڈ اور فتح اسکواڈ نے حصہ لیکر شہر کا کنٹرول دو روز تک سنبھالا تھا۔