قلات پاکستانی فورسز کے قافلے پر شدید نوعیت کا حملہ، ہلاکتوں کی تصدیق

735

مسلح افراد نے قلات کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا، حکام کے مطابق حملے میں تین اہلکار اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا جہاں بم دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی۔

قلات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلات کلی دشت محمود میں پاکستان فورسز کے کانوائے میں شامل گاڑیوں پر بم دھماکہ کے بعد مسلح افراد نے حملہ کردیا اور کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جہاں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے-