دکی: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ، تین اہلکار زخمی

226
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو دکی مندے ٹک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کی تصدیق پولیس نے کرتے ہوئے بتایا کہ کیو آر ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے حملے میں تین اہلکاروں کی زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقہ میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔