حماس نے یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

163

حماس کے رہنما خلیل الحیا نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یحییٰ سنوار میدانِ جنگ میں بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حماس کے رہنما خلیل الحیا نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار جمعرات کو لڑائی کے دوران جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں حماس رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہو جاتی اور اسرائیلی فوج نکل نہیں جاتی، اس وقت تک یرغمالوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جابب اسرائیل کی فوج نے ایک ڈرون ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس میں موجود شخص یحییٰ سنوار ہے۔ یہ ویڈیو اسرائیل کی جانب سے یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کیے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے۔
 
⁣یحییٰ سنوار کو سات اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیل کے غزہ میں آپریشنز کے آغاز کے بعد سے وہ مطلوب ترین افراد میں سے ایک تھے۔