حماس رہنما یحییٰ سنوار اسرائیلی حملے میں مارے گئے

164

اسرائیل نے غیر سرکاری سطح پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے غیر سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے حماس کے ایک اہم رہنما اور کمانڈر یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کہ آج صبح جنوبی غزہ میں یحییٰ سنوار کی ہلاکت ممکنہ حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ گشت پر موجود اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک قریبی عمارت کے اندر متعدد حماس ارکان کی موجودگی کے اطلاع پر کاروائی کی اور اسرائیلی ٹینکوں سے عمارت کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملبے کی تلاش کے بعد فوجیوں کو یحییٰ سنور کی لاش ملی جسے بعد میں شناخت کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے لاش کی تصویر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حماس رہنما کی ہے، تصویر میں، یحییٰ سنور کو کلاشنکوف اور جنگی جیکٹ پہنے، زمین پر مردہ پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن سمیت اعلیٰ امریکی حکام کو حماس کے رہنما کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار ممکنہ طور پر آج صبح غزہ کی پٹی پر ایک حملے میں مارے گئے تھے، جس کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

تاہم حماس رہنماء کے ہلاکت کے حوالے سے تاحال سرکاری سطح پر بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔