تربت: مسلح افراد کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ

553

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے ایف سی ہیڈکواٹر کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوپہر دو بجکر پندرہ منٹ کے قریب تربت شہر میں واقع ایف سی ہیڈکواٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ کیمپ کے اندر آٹھ سے زیادہ دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔