تربت: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

494

نامعلوم افراد نے تربت میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کرنے بعد فرار ہوگئے-

فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ممتاز علی ولد علی احمد ساکن سنگانی سر تربت سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ سے تھا، تاہم واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے سے کوئی تفصیلات تاحال نہیں ملی ہے۔