بی ایل اے نے کراچی میں فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی

4648

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا ونگ ہکل نے بی ایل اے مجید کے فدائی کی تصویر جاری کردی۔

بی ایل اے کے مطابق چینی شہریوں کے قافلے کو بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی سرمچار شاہ فہد عرف آفتاب نے نشانہ بنایا ہے۔

بی ایل اے کے مطابق شاہ فہد نے بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکراکر شہادت قبول کرلی۔

واضح رہے کہ بی ایل اے کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے کراچی میں جناح ائیرپورٹ سے نکلنے والے چینی انجنیئروں و سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی قافلے کو ایک فدائی وی بی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر متعدد چینی و انکے حفاظت پر مامور فوجی اہلکار ہلاک کردیئے۔