بلیدہ: جبری لاپتہ مسلم عارف بازیاب

184

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ مسلم عارف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

لواحقین کے مطابق 15 سالہ مسلم کو 15 جون 2023 کو پاکستانی فورسز نے دکان سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا تھا جو طویل حراست کے بعد آج بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ مسلم کی جبری گمشدگی کے خلاف انکے لواحقین بلیدہ سے تربت لانگ مارچ سمیت احتجاجی مظاہرہ کئے تھے ۔