بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 21 ہوگئی

60

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

لورالائی میں ایک بچے میں پولیو وائرس کا تصدیق ہوئی ہے ۔لورالائی سے پولیو کا یہ پہلا اور بلوچستان سے 21 واں کیس ہے۔

بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 20 جبکہ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے 30 ماہ کے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کوہاٹ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے۔

اب تک بلوچستان سے 21، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔