بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثات میں 11 افراد جانبحق، 19 زخمی

214

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر خواتین سمیت 11 افراد جانبحق 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے ڈمب میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار رسول بخش پنجگوری کا بیٹا عمیر رسول بخش نامعلوم مُسلح گاڑی سوار افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے ہیں۔

ادھر ضلع کیچ کے تحصیل تربت میں سی پیک روڈ پر حادثہ، وین نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نعیم ولد پلین سنکہ گونکی شہرک، ریاض ولد شیران سنکہ گونکی شہرک جانبحق ہوگئے۔

دونوں افراد کی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-

مزید براں کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جانبحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

باراتیوں کی بس خلجی کالونی سے بلیلی کی جانب جارہی تھی جس دؤران گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور گاڑی کھائی میں جا گری۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 8 افراد جانبحق اور 19 زخمی ہو گئے۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکالا اور بی ایم سی منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔