بلوچستان: دو لاپتہ افراد بازیاب، ایک کی حالت غیر

206

بلوچستان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے قریب دورو چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے موسیٰ ولد اقبال گذشتہ شب بازیاب ہوگئے۔

موسیٰ ولد اقبال جو اس سے قبل 2018 بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے رواں ماہ 17 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے انھیں انکے دیگر دو رشتہ داروں فیصل بلوچ، حمزہ بلوچ کے ہمراہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

تینوں افراد بلوچستان کے ضلع کیچ کے رہائشی ہیں موسیٰ ولد اقبال کی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کردی ہے، تاہم انکے ہمراہ لاپتہ فیصل اور حمزہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

ادھر گذشتہ شب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغواء ہونے والا طالب علم نصیب بلوچ بازیاب ہوگئے۔

نصیب بلوچ کے قریبی ذرائع کے مطابق نصیب بلوچ پر اغواء کے دوران شدید تشدد کیا گیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی ہے جس کے بعد لواحقین نے انھیں اسپتال میں داخل کردیا ہے۔