بلوچستان: حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق، 21 زخمی

184

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق، 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر حب چوکی درگاہ شاہ نورانی سے واپسی پر تیز رفتاری کے سبب زائرین کی بس شاہ نورانی کراس کے قریب موسلی چڑھائی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچہ جانبحق جبکہ اس واقعہ میں 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ادھر گوادر جیونی میں شکار کے دوران نامعلوم افراد نے عبدالباسط نامی شخص کو قتل کردیا ہے جس کی لاش انتظامیہ نے برآمد کرلی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

دریں اثناء لورلائی ڈیرہ غازی خان روڈ چپلی پل کے قریب دو موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں اسمماعیل ولد نورخان موقع جانبحق، جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شمبے ولد تاج محمد شدید زخمی ہوگئے۔

متوفی کی نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔