آواران: گذشتہ سال خاتون ٹیچر کو بلیک کرکے خودکشی کرنے پہ مجبور کرنے والا شخص مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک

605

گذشتہ سال آواران میں بلیک میل کرکے خاتون ٹیچر کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والے شخص کو آج مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ آواران کے علاقے گیشکور بازار میں پیش آیا ہے۔ جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوربخش کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملہ آور اس کے بندوق اور موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے اس کا تعلق پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص پہ یہ بھی الزام ہے جس نے گذشتہ سال ایک خاتون ٹیچر نجمہ کو بلیک میل کرکے خودکشی کرنے پہ مجبور کیا تھا۔

نجمہ بلوچ کی خودکشی کے بعد سماجی حلقوں میں شدید مخالف اور احتجاج کے بعد حکام نے مذکورہ شخص کو پہلے گرفتار کیا تاہم بعدازاں اس کو چھوڑ دیا، آج مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس کو ہلاک کردیا۔