گوادر: ہمارے روز گار پر ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے کسی دوسرے کا نہیں – گاڑی مالکان

310

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تیل کے کاروبار سے منسلک ڈپو مالکان، پک اپ مالکان اور ڈرائیورز کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔

جس میں کہا گیا کہ آئے روز ہمارے روزگار پر قدغن لگانے اور مختلف مقامات جیسے کہ تلار اور نلینٹ پر تیل کی ترسیل پر پابندی اور کنٹانی پر آئے روز نئے قوانین اور بندش زیر بحث لا گئے جس کی وجہ سے 80 فیصد آبادی کو متاثر کیا جا رہا ہے۔

ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرین نے آپس میں صلہ مشورے سے یہ فیصلہ کیا ہے، درپیش مشکلات کے متعلق ڈپٹی کمشنر گوادر کے سامنے تمام مسائل گوشگزار کیے جائیں گے۔

اگر ہمارے مشکلات و مسائل حل نہیں کیئے گئے تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے بغیر ہمیں اعتماد میں لیئے آئے روز اداروں کے فیصلے ہمیں متاثر کررہے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے روزگار پر ہمارا فیصلہ ہونا چائیے کسی دوسرے کا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے 20 تاریخ کو کوسٹل ہائی وے پر دھرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ہم انتظامیہ کو موقع دینگے کہ وہ دھرنے سے پہلے ہمارے مسئلوں پر سنجیدگی سے غور کرکے انہیں حل کریں۔ اگر یہ مسئلے برقرار رہے تو ہمارا دھرنے کا فیصلہ بھی برقرار رہے گا اور پھر ہم غیر معینہ مدت کے لیئے احتجاج پر بیٹھ جائینگے۔