گوادر :پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو طلباء جبری لاپتہ

382

پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات کے مطابق دو بلوچ طلباء موسیٰ خالق داد اور سمیر مجید کو پاکستانی فورسز نے 22 ستمبر کو دشت دورو، فوجی چوکی سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ دونوں گوادر سے کپکپار جا رہے تھے-

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد دونوں طالب علم تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔