گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

360

گوادر دورو کنڈگ چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد حراست کے بعد لاپتہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر سے پاکستانی فورسز نے دورو کنڈگ چیک پوسٹ سے دو افراد محبوب ولد ابولحسن اور وھاب ولد مجید سکنہ دشت ھور شولیگ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں دونوں نوجوان تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔