گوادر: سیکورٹی خدشات، سرحد بند

390

ضلع گوادر انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات پر ایک نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے 250 سرحد کو بند کردیا ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ڈپٹی کمشنر گوادر کا بارڈر ٹریڈز سے متعلق نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران بارڈر (250 پر ہر قسم کی ٹریڈز، اور ٹریڈز سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر (عارضی) پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک و زیادتی کے خلاف پیک اپ مالکان اتحاد کی جانب سے کوسٹل ہائی وے نلینٹ زیرو پوائنٹ کو دھرنا دیکر سیل کردیا گیا-

احتجاجی دھرنے کے باعث مقامی مسافروں کے ساتھ ساتھ ایران سے پاکستان کے دوسرے شہروں کو جانے والے دو سو سے زائد زائرین بھی پھنس کر رہ گئے ہیں ۔

اس حوالے ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات قرار دیتے ہوئے باڈر کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے سرحدی تجاروں کے مشکلات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے