گوادر: سائیجی میں آپریشن جاری، آمد و رفت کے راستے بند

437

گوادر کے پہاڑی سلسلے سائیجی اور متصل علاقے میں بڑے پیمانے پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سائیجی سے متصل علاقوں دورو کنڈ، کڈان، دروار کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پاکستان فوج کے اہلکار نقل و حرکت کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ناکہ بندی کرکے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو تکالیف اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔