گوادر: روڈ حادثے میں پاکستانی فوج کے چودہ اہلکار زخمی

470

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں روڈ حادثے میں پاکستانی فورسز کے چودہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

روڈ حادثہ ساحلی شہر گوادر کے علاقے اورماڑہ کے علاقے کوسٹل ہائی وے کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی بےقابو کر الٹ گئی ہے۔ جس میں سوار چودہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔