کیچ کے علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی آمد، فوجی آپریشن جاری

517

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی آپریشن جاری ہے، علاقے میں بڑی تعداد میں فوجیوں کی آمد

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت اور گردنواح میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی آمدورفت بھی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج مغرب کے وقت دشت میں فوجیوں کی بڑی کیپ داخل ہوئی ہے۔ جو دشت کے علاقے شولیگ، نگور اور ھور میں دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب آج علاقے میں ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ دشت کے پہاڑی علاقے سیاہیجی میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے حوالے سے ابتک حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے ناہی دوران آپریشن کسی قسم کی جانی نقصانات یا گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔