کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

379

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کیمپ زامران کے علاقے کوتان کے مقام آج صبح دس بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔