کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

234

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اکرم ولد نصیر احمد ، عبدلمالک ولد راشد علی اور صلاح الدین ولد شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو چھ ستمبر کو پاکستانی فوج نے ضلع کیچ تحصیل بلیدہ کے علاقہ چب میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے مذکورہ افراد لاپتہ ہیں۔