کیچ: نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کے واٹر سپلائی کو تباہ کردیا

417

بلوچستان کے ضلع میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے واٹر سپلائی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روز ضلع کیچ میں زامران کے علاقے تگران مسکین گر کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر پاکستانی فورسز نے اپنے لئے واٹر سپلائی قائم کی ہے جس کو کل مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔