کیچ :ساتھی وکیل کے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

141
File Photo

تربت ایڈووکیٹ شیما صابر کے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان۔

کیچ بار ایسوسی ایشن کے سنیئر رکن شیما صابر ایڈووکیٹ کے بھائی مدثر صابر کو کل بدھ کو تربت گوادر اسٹاپ سے گاڑی سوار مسلح افراد نے جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کردیا۔

ایڈووکیٹ کے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف کیچ بار ایسوسی ایشن، گوادر بار اور کوئٹہ میں وکلا نے آج جمعرات کو عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مختلف بار ایسوسی ایشنز نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی عدالت کے سامنے پیش ہونے سے گریز کریں۔

وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ مدثر صابر کو فوری طور پر بازیاب کریں بصورت دیگر احتجاج میں شدت لائینگے۔