کیچ: سائیجی میں مزید فوجی چوکیاں قائم ، دشت میں فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ

606

کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے مزید فوجی چوکیاں قائم کی ہے اور علاقے میں فوج کے اضافی نفری تعینات کیے گئے ہیں۔ وہاں دشت شولیگ میں فوج کی نقل حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

علاقائی لوگوں کے مطابق فوج کی چار گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اہلکار سائیجی کی طرف پیش قدمی کرتے دیکھے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج قلات کے علاقے کوہ ناگاہی کے متصل علاقوں گزگ، جھکری ،سورانی، نوہگری اور لاغانی کے علاقوں میں پاکستانی فوجی ہیلی کی مسلسل ایک گھنٹے تک پرواز کرتی رہی جس کے بعد وہ سبی کی طرف روانہ ہوئی ہیں ۔

مذکورہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کے خدشے ظاہر کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں ماضی میں فوجی آپریشنوں سے مقامی لوگوں نے نقصان اٹھایا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے آپریشن سے عام آبادیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو لوٹا جاتا ہے۔ تاہم عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔