کیچ جبری لاپتہ نوجوان ایک سال بعد بازیاب

190

جبری گمشدگی کا نشانہ بنے والا شخص بازیاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت سے گذشتہ سال جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا ولید ولد حمزہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

انکی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کردی ہے-

ولید ولد حمزہ کو ایک سال قبل دشت زریں بگ کراس سے اس وقت پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سفر کررہے تھیں واقعہ میں انکے تین دیگر ساتھیوں کو بھی لاپتہ کیا گیا۔

ولید کے ہمراہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے انکے ساتھی بعد ازاں بازیاب ہوگئے تھیں تاہم ولید ولد حمزہ ایک سال بعد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے-