کوہلو: کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

237

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ سے لوڈ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس میں گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے، تاہم ٹرک ڈرائیور دھماکے میں محفوظ رہا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسی علاقے میں ایک موبائل ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بناکر تباہ کردیا تھا تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔