کوہلو سیلاب متاثرین کا سامان من پسند صحافیو میں تقسیم

103

سیلاب متاثرین کی پریس کانفرنس، پی ڈی ایم اے کا سامان ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کو دینے کا انکشاف۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے بھیجا گیا امدادی سامان ان تک پہنچنے کے بجائے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے-

متاثرین کا کہنا تھا کہ اس غیر منصفانہ تقسیم کا مقصد میڈیا کی حمایت حاصل کرنا اور اپنی تعریفیں کروانا ہے اور باقی سامان غریبوں میں تقسیم کرنے کے بجائے خود ہڑپ کرنا ہے یہ سارا پروگرام لیویز فورس کے زیر انتظام ہوا اور سارا سامان خود لیویز فورس کے ایف ٹی آر نے پہنچائی-

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات لیویز کی ملی بھگت سے سیلاب متاثرین کے راشن سے بھرا ایک ٹرک ڈسٹرکٹ پریس کلب میں بندر بانٹ کئے گئے ہیں-

انکا کہنا تھا کیا حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ اس بات کی وضاحت کرنا پسند کریگی کہ کس قانون کے تحت غریب سیلاب متاثرین کے لئے آئے ہوئے راشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں خالی کرکے صحافیوں کے درمیان بندر بانٹ کیے گئے-

سیلاب متاثرین کا مزید کہنا تھا انتظامیہ اس عمل کا نوٹس لیکر فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر متاثرین اپنے حق کے لئے احتجاج کی راہ اپنائینگے۔