کوئٹہ: کوہ پیمانے کی لاش چار روز بعد پہاڑی سے اتار دی گئی

596

گذشتہ دنوں چلتن کے پہاڑی سے گر کر جانبحق ہونے والے کوہ پیما کی لاش چار دن بعد نوجوانوں نے اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق چار دن قبل کوہ پیما ریاض احمد دھوار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چلتن کے پہاڑی سلسلے میں ہائیکنگ کرنے گیا تھا اچانک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دو سو فٹ گہری کھائی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

چار دن گزرنے کے بعد اہل خانہ اور علاقائی ہائیکرز اپنی مدد آپ کے تحت کوششوں کے بعد لاش کو اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے نعش کو نکالنے کیلئے کوئی بھی دلچسپی نہیں لی گئی اور نا ہی ریسکو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

انہوں نے مزید کہا دو سو فٹ گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے نعش تک پہنچ پانا انتہائی مشکل تھا مگر پھر بھی ریاض احمد کے ورثا اور علاقائی ہائیکرز نے نے جانوں پر کھیل کر نعش کو نکال کر رسیوں کی مدد سے نیچے لانے میں کامیاب ہوئیں۔