کوئٹہ نوجوان اغواء: اہلخانہ کا بلیلی چیک پوائنٹ کے قریب دھرنا

309

لواحقین پولیس کی جانب سے مقدمہ دائر نا کرنے کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی کے رہائشی سہیل احمد بازئی کی مبینہ اغوا کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن اور ژوب شاہراہ بلیلی کے مقام پرٹر یفک کیلئے مکمل بند کردیا ہے-

شاہراہ بندش کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ سڑک مکمل طور پر بند ہے۔

بلیلی مہترزئی کے رہائشی ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی حبیب الرحمن کے بیٹے سہیل خان کاکڑ کو رات 9 بجے چشمہ اچوزئی معصوم اسکول کے قریب سے مسلح نقاب پوش افراد نے گاڑی سمیت اغوا کرلیا-

اغواء کا واقعہ لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا واقعے کے خلاف صبح 9 بجے سے نیشنل ہائی وے پر بلیلی کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔

اہلخانہ کا موقف ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ہے، پولیس کا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔