کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے غیر مقامی شخص ہلاک

345

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ بروری کلی ابراہیم زئی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کئے گئے ایک حملے میں غیر مقامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نائی کی دکان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 55 سال کے مجاہد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب کے شہر بہاولپور کا رہائشی ہے۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔