کوئٹہ: حالات کشیدہ، توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مشتعل افراد کا پولیس تھانے پر حملہ

545

گُزشتہ روز فیس بک کے ذریعے مبینہ طور پر توہین رسالت کرنے والے شخص کو آج صبح مغربی بائی پاس پر علماء کے احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور خروٹ آباد تھانہ منتقل کیا گیا تھا۔

جس کے بعد علماء اور طالبوں کی ایک بڑی تعداد خروٹ آباد تھانہ کے سامنے جمع ہونا شروع ہوئیں’ سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے خروٹ آباد تھانہ میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس تھانہ کے مرکزی گیٹ کو توڑ کر تھانہ کی عمارت تک پہنچ گئے۔

اس موقع پر مظاہرین “گستاخ نبی کی ایک سزا سر تن سے جدا” کے نعرے بازی کرتے رہیں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جسکے بعد مظاہرین منتشر تو ہوگئے مگر حالات تاحال کشیدہ پولیس کی مزید بھاری نفری پولیس تھانہ کی سیکورٹی کیلئے منگوا لی گئی ہے۔