کوئٹہ: توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس لاک اپ میں قتل

466

گذشتہ روز کوئٹہ میں مبینہ توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو کینٹ تھانے کے لاک اپ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

قاتل کی شناخت سپاہی سید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے کینٹ پولیس تھانے میں پیش آیا ہے۔