کوئٹہ: ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

198

‎کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا تعلق لورالائی سے ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال فاطمہ جناح اسپتال میں لائے گئے کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس سے ہر سال بلوچستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نہ صرف متاثرہوتی ہے بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔