کلبر میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

827

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کلبر میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج دوپہر تقریباً ایک بجے فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئیں جن کی پروازیں جاری ہے۔

پاکستان فوج کی بڑی تعداد کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، گذشتہ دنوں بولان اور اس سے متصل علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی گئی۔

اسی طرح قلات اور مستونگ بھی فوجی آپریشن کی زد میں رہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان فوج نے قلات کے علاقے میں آپریشن کے دوران دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جو بعدازاں جعلی مقابلہ ثابت ہوا۔