کلبر میں دوسرے روز فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں سے فوجی اتارے گئے

640

تمپ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن دوسرے روز جاری، کلبر، ناصر آباد گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں، چرواہا گرفتار

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کلبر میں آج دوسرے روز بھی پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ناصر آباد کے علاقوں میں پیدل اہلکار نقل و حرکت کررہے ہیں جبکہ تمپ جنگل اور نالے میں بھی فوجی اہلکار مختلف مقامات پر دیکھے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر آباد سے ایک چروائے کو فوجی اہلکاروں نے گذشتہ روز حراست میں لیا جن کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں مل سکی ہے۔

پاکستانی حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ فوجی آپریشن ہورہے ہیں تاہم حکام ان کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کرتے ہیں۔

ماضی میں فوجی آپریشنوں میں عام آبادیوں کے نشانہ بننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔