پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس سب انسپکٹر ہلاک

328

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر شکیل احمد ہلاک ہوگئے۔