پنجگور: لاپتہ شخص کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا دوسرے روز احتجاج جاری

108

ذاکر دشتی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے دھرنا دیتے ہوئے سی پیک شاہراہ کو آج دوسرے روز بھی بند کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے ذاکر دشتی کے لواحقین نے انکی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روڈ پر دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔

لاپتہ ذاکر دشتی کے اہلخانہ نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، لواحقین نے ذاکر دشتی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اہلخانہ کے مطابق ذاکر دشتی کو تین روز قبل مسلح افراد نے اغواء کیا تھا انتظامیہ اس دن سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کوئی بھی جواب نہیں دے رہا۔

اہلخانہ نے کہا ہے کہ اگر زاکر دشتی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنے احتجاج میں شدت لائینگے۔