پنجگور: دو سگے بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

309

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر نور ولد نور محمد اور عابد نور ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ دونوں بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے آج صبح چتکان تارآفس سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔